Pages

بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر ﷺ
وہ تیئیس سال کے مختصر عرصہ میں دنیا کو تبدیل کردینے والا
وہ فقر کو اختیار کرکے فقیروں کو غنی کرنے والا
وہ راتوں کو اُٹھ کر میرے اور آپ کیلیئے رونے والا
وہ سینکڑوں سال پہلے ہماری بخشش کیلیئے خدا سے گھنٹوں دعائیں مانگنے والا
وہ نماز میں کھڑے کھڑے پاؤں سُجا لینے والا
وہ ہنس کر روشنیاں بکھیرنے والا
وہ رو کر غم کو اپنے سینے میں سما لینے والا
وہ امت کے غم میں ہلکان ہوجانے والا
وہ چڑیا کے بچوں کو دیکھ کر بےقرار ہونے والا
وہ آنکھوں سے انسان کو مسحور کردینے والا
وہ امام الانبیاء
وہ خاتم الرسل
وہ دنیا کا سب سے بڑا لیڈر
وہ دنیا کا سب سے عظیم استاد
وہ دنیا کا کامیاب ترین حکمران
وہ دنیا کا زیرک ترین سیاستدان
وہ بے مثال شوہر
وہ باکمال باپ
وہ قابل فخر نانا
وہ پیرِ کامل
وہ جس کی محبت مری رگ رگ میں شامل
وہ چلے تو فاصلے سمٹ کر معراج بن جائیں
وہ رکے تو زمانہ سانس لینا بھول جائے
وہ قدرت پا لینے کے بعد غلاف کعبہ پکڑ کر جانی دشمنوں کو معاف کرنے والا
وہ پتھر کھا کھا کر دعائیں دینے والا
وہ بادشاہ ہو کر بھی عامی کی زندگی گزارنے والا
وہ قاسم ہو کر بھی پیٹ پر پتھر باندھنے والا
وہ چاند کے دو ٹکڑے کرنے والا
وہ ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والا
وہ یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے والا
وہ بن ماں باپ کے بچے کو اپنا بچہ بنا لینے والا
وہ دشمنوں کو زیر کرنے والا
وہ پیار کرنے والا
وہ شافع میرا آخری سہارا
وہ میری آخری امید
میری منزل
میرا پیار
میری جان، میرا مال، میرا لہو، میرے ماں باپ، میری زندگی اس پر قربان
وہ جس کی تعریف ممکن نہیں
وہ جس کی توصیف کی ہمت نہیں
میرا نبی
میرا فخر
سرور کونین
وجہِ کائنات
محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم
لا یمکن الثناء کما کان حقہ
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

--------------------
سید شہزاد

لوگ کیوں نہیں سمجھتے؟

السلام علیکم

صبح بخیر... ایمان بخیر

باز اورشکروں کی موجودگی کے باوجود چڑیا کے بچے پرورش پاتے رہتے ہیں۔ آندھیاں سب چراغ نہیں بجھا سکتیں۔ شیر دھاڑتے رہتے ہیں اور ہرن کے خوبصورت بچے کلیلیاں بھرتے رہتے ہیں۔
یہ سب اس مالک کے کام ہیں۔ اس کی پیدا کردہ مخلوق اپنے اپنے مقرر شدہ طرزِ عمل سے زندگی گزارتی رہتی ہے۔ فرعون نے سب بچے ہلاک کر دیئے مگر وہ بچہ بچ گیا۔

یہ سب قدرت کے کام ہیں۔

زمانہ ترقی کر گیا ہے مگر مکھی، مچھر اور چوہے اب بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جراثیم کش دوائیاں نئے جراثیم پیدا کرتی ہیں۔ طبِ مشرق و مغرب میں بڑی ترقی ہوئی ہے، بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا۔
انسان کل بھی دکھی تھا آج بھی سکھی نہیں...!

علاج خالق کے قُرب میں ہے۔

لوگ کیوں نہیں سمجھتے؟.
-----------------
سید شہزاد

شیطان دو سمت بھول گیا

ﺟﺐ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮮ ﷲ! ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻻﺩ ﺁﺩﻡ ﭘﺮ ﺩﺍﺋﯿﮟﺑﺎﺋﯿﮟ , ﺁﮔﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ۔ ﺗﻮﻓﺮﺷﺘﮯ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ !.. ﺍﺗﻨﮯ ﻣﺘﻌﺠﺐ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺭﮨﮯ ﮨﻮ ? ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ": ﺍﮮ ﺍﻟﻠّٰﮧ ! ﺍﺏ ﺗﻮ ﺍﺑﻦ ﺁﺩﻡ ﮐﯿﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ , ﻭﮦ ﺗﻮﺍﺱ ﻣﺮﺩﻭﺩ ﮐﮯ ﮨﺘﮭﮑﻨﮉﻭﮞ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭻ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ۔ " ﭘﺮﻭﺩﮔﺎﺭِ ﻋﺎﻟﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ''! ﺗﻢ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﺘﻌﺠﺐ ﻧﮧ ﮨﻮ , ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﺳﻤﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺗﻮﻟﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺩﻭﺳﻤﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ "" ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ ﺑﻨﺪﮦ ﺟﺐ ﻧﺎﺩﻡ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﻣﺴﺎﺭ ﮨﻮﮐﺮﻣﯿﺮﮮﺩﺭ ﭘﺮﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮﭼﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﮔﮯ , ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﻭﭘﺮﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﺍﺛﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮﺑﻨﺪﮮ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ , ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯﺳﺎﺭﮮ ﮔﻨﮩﺎﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﻭﻧﮕﺎ۔ " ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﻨﺪﮦ ﻧﺎﺩﻡ ﻭﺷﺮﻣﻨﺪﮦ ﮨﻮﮐﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﺭ ﭘﺮ ﺁﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯﺳﺮ ﮐﻮ ﺟﮭﮑﺎ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺳﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﯽ ﺳﻤﺖ ﮐﻮﺟﮭﮑﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﯿﭽﮯ ﺳﻤﺖ ﺳﮯ ﺍﺛﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﮯﮔﺎ۔ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﻨﺪﮦ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﺠﺪﮦ ﺳﮯ ﺳﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﮐﮧﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﻭﻧﮕﺎ۔ " ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﻨﻮﮞ ! ﺍﻭﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﯽ ﺳﻤﺘﯿﮟ ﻣﺤﻔﻮﻅﮨﯿﮟ , ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮓﻟﯿﺠﺌﮯ۔ ﺗﻨﮩﺎﺋﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﺌﮯ , ﺳﺠﺪﮦ ﻣﯿﮟﺳﺮ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﺌﮯ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦﺑﻨﺪ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ , ﻣﻮﺕ ﮐﺎ ﺑﻼﻭﺍ ﺁﺟﺎﺋﮯ۔ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﺳﯽ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﭘﮍﯼ ﮨﮯ ۔، ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﺑﮩﮑﺎﻭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﻮﺑﻪ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ۔ﺭﺏ ِ ﮐﺮﯾﻢ ! ﮨﻤﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﮨﺘﮭﮑﻨﮉﻭﮞﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻓﺮﻣﺎﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻓﺮﻣﺎ ﺩﮮ۔
} ﺁﻣﯿﻦ ﺛﻢ ﺁﻣﯿﻦ
{

List