مال ہے اولاد فتنہ ہیں
حضرت بریدہ رضی اللہ اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی ﷺ ( بروز جمعہ ) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما آ گئے ۔ انھوں نے سرخ رنگ کی ( لمبی ) قمیصیں پہن رکھی تھیں ۔ وہ ان میں لڑکھڑا رہے تھے ۔ نبی ﷺ نے اپنا خطبہ روک دیا اور منبر سے نیچے اتر کر ان دونوں کو اٹھایا ، پھر منبر پر تشریف فرما ہو گئے اور فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے : ( انما اموالکم و اولادکم فتنۃ ) ’’ بلاشبہ تمھارے اموال اور تمھاری اولاد فتنہ ہیں ۔‘‘ میں نے انھیں دیکھا کہ قمیصوں میں لڑکھڑاتے ( گرتے پڑتے ) آ رہے ہیں ۔ میں صبر نہ کر سکا حتی کہ میں نے خطبہ روکا اور انھیں اٹھایا ۔‘‘
📗سنن نسائی 1414