وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟
آج سے100 سال بعد کیا ہوگا؟
سبق آموز
آج سے 100 سال بعد مثال کے طور پر 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے
اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے
اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوگی
انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچے گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گی..
سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے
تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے،
اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں۔۔
ابھی زندگی باقی ہے ۔۔
اے اللہ ہمیں ہدایت دے..
اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر کردے۔۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین ....
کمفرٹ زون سے باہر نکلیں
بہترین لباس
ہر حال میں خوش رہیں
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔
کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔
جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔
اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔
کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔
کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔
اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔
انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔
نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔
اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا . کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔۔۔ 💗
💞خوش رہیں سلامت رہیں💞
قاضی صاحب (موجودہ زمانے کا)
اﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ " بھائی ذرا اﺱ مرغی ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ دے ﺩﻭ "
ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵﻧﮯ ﮐﮩﺎ " ﻣﺮﻏﯽ ﺭکھ ﮐﺮچلے ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﮬ ﮔﮭﻨٹے ﺑﻌﺪ ﺁ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ "
ﺍﺗﻔﺎﻕ ﺳﮯﺷﮩﺮ ﮐﺎ قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ پر آ گیا ﺍﻭﺭ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﯾﮧ ﻣﺮﻏﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ"
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ " ﯾﮧ مرغی ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ھﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻏﯽ ﻧﮩﯿﮟ جو آپ کو دے سکوں"
قاضی ﻧﮯ کہا کہ کوئی بات نہیں ، ﯾﮩﯽ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﻣﺎﻟﮏ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﺎ کہ مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽھے "
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﺍﯾﺴﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﺎ بھلا ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ھو گا ؟ مرغی تو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯼ تھی پھر ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﮌ سکتی ھے" ؟
قاضی ﻧﮯ ﮐﮩﺎ- " ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ اسے غور سے ﺳﻨﻮ ! ﺑﺲ ﯾﮧ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﺍﺱ کے مالک ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﻮ ﮐﮧ تیری مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے - ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ خلاف مقدمہ لے کر ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺋﮯ ہی ﮔﺎ "
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ " ﺍﻟﻠﻪ سب کا ﭘﺮﺩﮦ ﺭﮐﮭﮯ" اور مرغی قاضی کو پکڑا دی -
قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ نکل ﮔﯿﺎ ﺗﻮ مرغی کا ﻣﺎﻟﮏ ﺑﮭﯽ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ دکاندار سے ﮐﮩﺎ کہ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎﭦ ﺩﯼ ھے ؟
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ " میں نے تو کاٹ دی تھی مگر ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے"
ﻣﺮﻏﯽ ﻭالے نے حیران ھو کر پوچھا : بھلا وہ ﮐﯿﺴﮯ ؟ "ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﮌ ﮐﯿﺴﮯ ﮔﺌﯽ ھے ؟ دونوں میں پہلے نوک جھونک شروع ھوئی اور پھر بات جھگڑے تک جا پہنچی جس پر ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﭼﻠﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ قاضی کے پاس چلتے ھیں " اور چل پڑے -
ﺩﻭﻧﻮﮞ نے ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺟﺎﺗﮯ ھﻮﺋﮯ ﺭﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﻭ ﺁﺩﻣﯽ ﻟﮍ ﺭھﮯ ہیں ، ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ھﮯ جبکہ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﯾﮩﻮﺩﯼ - ﭼﮭﮍﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﯽ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﯽ آنکھ ﻣﯿﮟ جا ﻟﮕﯽ ﺍﻭﺭ یہودی کی آنکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ - ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﭘﮑﮍ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻟﮯ کر ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ - ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﭘﺮ ﺩﻭ مقدے ﺑﻦ ﮔﺌﮯ -
ﻟﻮﮒ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺐ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﺍپنے آپ کو چھڑا ﮐﺮ ﺑﮭﺎﮔﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ، ﻣﮕﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ھو کر ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼڑھ ﮔﯿﺎ - ﻟﻮﮒ جب ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﮯ لئے ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎﺋﯽ تو ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ -
ﺍﺏ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﮑﮍ لیا ﺍﻭﺭ سب اس کو ﻟﮯ ﮐﺮ قاضی ﮐﮯ ﭘﺎس ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ -
قاضی مرغی فروش ﮐﻮ ﺩﯾکھ ﮐﺮ ﮨﻨﺲ ﭘﮍﺍ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺳﮯ ﻣﺮﻏﯽ ﯾﺎﺩ ﺁ ﮔﺌﯽ ﻣﮕﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﺩﻭ ﮐﯿﺴﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ اسے ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ -
ﺟﺐ قاضی ﮐﻮ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﯿﺴﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ اس نے سر پکڑ لیا - اس کے بعد چند کتابوں کو الٹا پلٹا اور کہا کہ "ھم تینوں مقدمات کا یکے بعد دیگرے فیصلہ سناتے ھیں" ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ -
قاضی نے پوچھا ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﭘﺮ دعوی ﮐﯿﺎ ھے ؟
ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻻ: ''جناب والا ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺮﻏﯽ ﭼﺮﺍﺋﯽ ھے ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﺎ ھﮯ ﮐﮧ ﻣﺮﻏﯽ ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے'' - قاضی صاحب ! ﻣﺮﺩﮦ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﮌ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ؟؟
قاضی: '' ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﻟﻠﻪ اور اس کی قدرت ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻻ: ''ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ قاضی صاحب''
قاضی: '' ﮐﯿﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺑﻮﺳﯿﺪﮦ ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺯﻧﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﮌﻧﺎ بھلا کیا مشکل ھے''
ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ کا مالک خاموش ھو گیا اور اپنا کیس واپس لے لیا -
قاضی: '' ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﺪﻋﯽ ﮐﻮ ﻻﺅ '' - ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﻮ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ عرض کیا کہ '' قاضی ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧکھ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﻣﺎﺭی ھے ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁنکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧکھ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ''
قاضی ﻧﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ: " ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻏﯿﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﮐﯽ ﺩﯾﺖ ﻧﺼﻒ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﯾﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺮﯼ آنکھ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ آنکھ ﭘﮭﻮﮌ ﺩﯾﻨﺎ "
ﯾﮩﻮﺩﯼ: " بس ﺭھنے ﺩﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﯿﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺘﺎ ﮨوں"
قاضی: " ﺗﯿﺴﺮﺍ مقدمہ بھی پیش کیا جائے" -
ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮐﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺎ ﺍﻭﺭ عرض کیا کہ " قاضی صاحب ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﭘﺮ ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻣﺮﮔﯿﺎ "
قاضی تھوڑی دیر ﺳﻮﭼﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﻮﻻ: " ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻭکہ تم لوگ ﺍسی ﻣﯿﻨﺎﺭ پر جاؤ ﺍﻭﺭ مدعی ﺍﺱ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﺱ مدعی علیہ (ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ) ﭘﺮ اسی طرح ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎ دے جس طرح مرغی فروش نے اس کے باپ پر چھلانگ لگائی تھی"
نوجوان نے کہا: " قاضی صاحب ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﻣﺮﺟﺎﺅﮞ گا "
قاضی نے کہا " ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ، میرا کام عدل کرنا ھے - ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺑﺎﭖ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ؟؟؟
نوجوان نے اپنا دعوی واپس لے لیا -
نتیجہ اگر آپ کے پاس قاضی کو دینے کے لئے مرغی ھے تو پھر قاضی بھی آپ کو بچانے کا ہر ھنر جانتاھے -
اُمید ہے موجودہ نظامِ عدل کے تناظر میں آپ اس کہانی کا مطلب سمجھ گئے ہوں گے ؟😂😂
☆سلطان اور ایران کا بادشاہ
حضرت سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایران کا بادشاہ اپنے سفیر کیساتھ ملاقات کے لۓ آیا ھوا تھا دن سارا سلطنت کے امور پر تبادلہ خیال میں گزر گیا رات کے کھانے کے بعد ایرانی بادشاہ اور سفیر کو مہمان خانے میں آرام کرنے کی غرض سے بھیج دیا گیا۔۔۔
سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ خود بھی مہمان خانہ میں ھی ایک الگ خیمہ نما کمرے میں ٹھہرے تا کہ مہمان داری میں کوئی کمی نا رہ جاے۔۔۔
تقریباً نصف رات کے بعد سلطان نے اپنے خیمہ کے باھر کھڑے غلام کو آواز دی :
حسن۔۔۔
اس نے پانی کا لوٹا اور خرمچی اٹھائی اور خیمہ میں داخل ھو گیا ۔۔۔
ایرانی بادشاہ بڑی حیرت سے اپنے خیمہ کے پردہ سے یہ منظر دیکھ رھا تھا اور ساتھ ھی ساتھ سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے غلام حسن کا باھر آنے کا منتظر بھی تھا ۔۔۔
جیسے کوئی سوال اسکو بے چین کے ھوے تھا
جیسے ھی حسن سلطان کے خیمہ سے باھر نکلا ایرانی بادشاہ نے اسے بلایا اور پوچھا جب سلطان نے تمھیں آواز دی حسن۔۔۔
تو تمھارا حق تھا پہلے پوچھتے جی کیا حکم ھے آقا۔۔۔!
تم بنا پوچھے ھی پانی کا لوٹا اور خرمچی لیکر سلطان کے خیمہ میں چلے گۓ ھو سکتا ھے سلطان کو کسی اور چیز کی طلب ھو ۔۔؟
حسن مسکرایا اور ایرانی بادشاہ کو جواب دیتے ھوے بولا
حضور میرا مکمل نام محمد حسن ھے...
اور میرا سلطان ھمیشہ با وضو رھتا ھے اور جب اسکا وضو نا ھو تب ھی مجھے حسن کہہ کر پکارتا ھے۔۔
اور میں سمجھ جاتا ھوں اب سلطان کو وضو کی حاجت ھے جو انہوں نے اسم محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زبان سے ادا نہیں کیا۔۔
آج تک میرے سلطان نے بغیر وضو کے مجھے محمد حسن کہہ کر نہیں پکارا ۔۔۔
اللّٰہ اکبر۔۔۔!
یہ تھے وہ ھمارے اسلامی تاریخ کے" ھیروز "جن کے دلوں میں عشق مصطفیٰ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا ...
اور کافر مشرک انکا نام سن کر کانپتے تھے۔۔۔
جب تک مسلمان بادشاھوں کے ھاتھوں میں "قرآن و حدیث" اور صوفیاء کا دامن تھا تب انکا غلبہ بھی تھا ...
جب ھاتھوں میں "شراب کے جام" اور بانہوں میں "عورتوں کے بدن" آنے لگے تو "ذلت و رسوائی" ھمارا مقدر ٹھہری.....
*🇵🇰
اسلام امن کا درس دیتا ہے۔
*1* > اسلام امن کا درس دیتا ھے.
اس جملے کی وجہ سے مسلمانوں کے دس ملک تباہ ہوگۓ. حالانکہ اسلام امن کے ماحول میں امن کا درس دیتا ھے جبکہ دشمن بھی امن چاھتا ھو. اگر دشمن امن نہ چاھے تو *اسلام دفاع غیرت اور جہاد کا درس دیتا ہے.*
*2*> پردہ دل کا ہوتا ھے.
اس جملے کی وجہ سے آدھی سے زیادہ انسانیت ننگی ہوگئ. کیونکہ اگر نظر کو غلط چیز دیکھنے سے نہ بچایا جاۓ تو دل بھی خراب اور گندا ہوجاتا ھے. اور آدمی بے حیا بن جاتا ھے.
بیوی کی مار ولی بنا دیتی ہے
*بیوی کی مار ولی بنا دیتی ہے!*
شیخ سیدی احمد رفاعی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک مرید نے خواب میں دیکھا کہ آپ صدیقیت کے مرتبے پر فائز ہیں
مریدوں نے یہ بات آپ کو نہ بتائی شیخ رحمہ اللہ کے ایک بد اخلاق بیوی تھی جو آپ کو برا بھلا کہتی اور تکلیفیں دیتی تھی.
وہی مرید ایک دن آپ کے پاس گیا تو دیکھا کہ بیوی نے تندور والا چمٹا پکڑا ہے اور مسلسل آپ کے کندھوں پر مار رہی ہے جس سے سارے کپڑے کالے ہو گئے لیکن شیخ خاموش رہے.
مرید دیکھ کر گھبرا گیا پیر بھائیوں کو جمع کیا اور بولا بھائیو! یہ عورت پیر صاحب کے ساتھ برا سلوک کرتی ہے اور تم بے حس بنے بیٹھے ہو؟
پیر بھائی بولے : ہم نے سنا ہے اس عورت کا مہر پانچ سو سونے کے سکے ہیں جبکہ شیخ کے پاس اتنا مال نہیں.
وہی مرید پانچ سو سکے لے کر شیخ کے پاس گیا اور آپ کی جھولی میں ڈال دئیے
پیر صاحب نے پوچھا : یہ کیا ہے؟
مرید نے عرض کی : حضور! اس بدبخت عورت کا مہر ہے جو آپ کے ساتھ زیادتی کرتی ہے دیجیے اور جان چھڑائی.
پیر صاحب سن کر مسکرانے لگے اور فرمایا : اس عورت کی مار اور زبان درازی پر اگر میں صبر نہ کرتا تو توں میرا صدیقیت کا مقام بھی نہ دیکھ سکتا.
الصبر علی الزوجات صفحہ 18 19
حضرت کعب الأحبار فرماتے ہیں : جو اپنی بیوی کی اذیت پر صبر کرے اللہ اس کو حضرت ایوب علیہ السلام کی مانند ثواب عطا فرمائے گا
اور جو بیوی اپنے شوہر کی اذیت پر صبر کرے اللہ تعالی اسے حضرت آسیہ بنت مزاحم (فرعون کی بیوی) جتنا ثواب عطا فرمائے گا
ایضاً 22
امام عبد الوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: امت کے بعض نیک لوگوں کو جب کسی بد اخلاق عورت یاغلام کا پتا چلتا تو اس عورت سے نکاح کر لیتے اور غلام خرید لیتے تاکہ ان کی بد اخلاقی پر صبر کر سکیں.
ایضا 23
امام شعرانی نے اپنے استاد شیخ علی الخواص رحمہ اللہ کا قول نقل کیا : بیوی کے اخلاق اصل میں مرد کے اخلاق کا نتیجہ ہیں؛ کیونکہ عورت تو مرد سے ہی پیدا ہوئی ہے مرد اپنی بد اخلاقی سے غافل ہو جائے تو عورت کے اخلاق کی طرف دیکھ لے کہ وہ مرد کا اخلاق ہی دیکھاتی ہے
پیارے بھائی اگر توں چاہتا ہے کہ تیری بیوی با اخلاق ہو تو اللہ تعالی کی فرماں برداری کرتا رہ اس بات سے بہت سے لوگ غافل ہے، اپنی بیویوں کی شکایتے کرتے ہیں اور خود کو نہیں دیکھتے! اگر ہماری بات پر توجہ دیں، اپنا آپ ٹھیک کر لیں تو ان کی بیویاں خودی درست ہو جائیں گی.
صفحہ 25 26
پھر امام شعرانی فرماتے ہیں میں نے اور میری بیوی نے اس بات کا تجربہ کیا تو شیخ کے قول کے مطابق ہی پایا (مفہوما)
فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کا بھی ایسا ہی قول موجود ہے.
مختصر یہ کہ ہمسفر کی طرف سے ملنے والی اذیت ثواب اور بلندی درجات کے ساتھ ساتھ تزکیہ نفس کا موقع بھی فراہم کرتی ہے.
ایک سچا واقعہ
ٹرین ابھی لاہور اسٹیشن پر ہی کھڑی تھی کہ سامنے والی سیٹوں پر ایک فیملی آکر بیٹھ گئی۔ ایک بوڑھی عورت جس کی گود میں ایک تین سال کا بچہ تھا، ایک جوان لڑکی جو دو سال کے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئی تھی ایک جوان مرد جو شاید اس بوڑھی عوت کا بیٹا اور اس جوان لڑکی کا شوہر تھا۔ (بعد میں میرے اندازے کی تصدیق ہوگئی) ان کے ساتھ ایک چار پانچ سال کی چھوٹی بچی جس کی چمکدار آنکھیں بتا رہی تھی کہ وہ بہت شرارتی ہے۔ میں حسب معمول کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ بچے میرے سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر کھڑکی سے باہر جھانکنے لگ گئے اور انکی دادی ان کے ساتھ بیٹھ گئی ان کے ساتھ وہ جوان لڑکی اور اس کا شوہر بیٹھ گیا ۔ بچے بہت پیارے تھے میں نے انہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی تو تین سال کا بچہ میرے پاس آگیا تاکہ اسے کھڑکی میں سے پوری طرح باہر جھانکنے کا موقع مل سکے کیونکہ دوسری طرف اس کی پانچ سالہ بڑی بہن کھڑکی پر قبضہ جمائے بیٹھی تھی۔
ٹرین روانہ ہوئی تو میں باہر کے منظر دیکھنے میں مگن ہوگیا۔ پتوکی سے پہلے ہی ٹرین کسی وجہ سے شہر سے باہر رکی تو بہت سے خوانچہ فروش چیزیں بیچنے کے لیے ٹرین کے پاس آگئے۔اس آدمی نے کھڑکی میں سے چار بھٹے لیے اور اپنی بیوی ، دونوں بچوں کو ایک ایک دے کر چوتھا خود کھانے لگ گیا ۔ مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ اس نے نہ تو اپنی والدہ سے کھانے کا پوچھا اور نہ اسے خرید کردیا۔ میں نے سوچا شاید وہ نہ کھاتی ہوں۔ ٹرین روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ایک جوس بیچنے والا آیا تو اس آدمی نے اسے روک کر پانچ جوس لیے۔ اور پھر پہلے کی طرح چاراپنی بیوی اور تین بچوں میں تقسیم کیے اور پانچواں خود پینے لگ گیا۔ اس کی والدہ اسکی طرف دیکھتی رہی لیکن نہ جانے کیوں اس نے اس دفعہ پھر والدہ کو نظر انداز کردیا۔ وہ بوڑھی عورت مایوس ہوکر کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔ چھوٹی بچی نے دادی کی طرف جوس کیا کہ امی میرا جوس پی لو تو عورت نے آنکھوں میں آنسو بھر کرآہستہ سے کہا کہ بیٹا تم پیو، مجھے لے کر دینا ہوتا تو تمہارے پاپا لے دیتے۔
یہ سب دیکھ کر مجھے بہت غصہ آیا اور میرا پارہ ایک دم چڑھ گیا۔ اس آدمی کو بچے کے ساتھ کھیلتے دیکھ کر ہمارے ساتھ بیٹھی عورت نے کہا کہ یہ عمر کتنی اچھی ہے اور والدین بچوں کا کتنا خیال کرتے ہیں لیکن بعض دفعہ اولاد جوان ہوکر ماں باپ کا خیال نہیں کرتی۔ اس پر اس آدمی نے کہا نہیں جی جو حلالی ہوگا وہ تو اپنے ماں باپ کا خیال ضرور کرے گااور کوئی بدبخت ہی ہوگا جو اپنے ماں باپ کا خیال نہیں کرے گا۔ اس کی یہ بات سن کر میری برداشت جواب دے گئی اور میں نے کہا بھائی صاحب ناراض نہ ہونا آپ صرف گفتار کے غازی لگ رہے ہیں ورنہ کردار سے تو مجھے آپ بھی بدبخت ہی لگے ہیں ۔ پہلے بھٹے لیتے ہوئے بھی آپ نے اپنی ماں کو نظر انداز کیا اور اب جوس لیتے وقت بھی آپ نے اپنی بیوی بچوں کو سامنے رکھا اپنی ماں کے لیے ایک جوس کا ڈبہ لینے کی تو توفیق نہیں ہوئی اور وہ بے چاری اپنے آنسو چھپانے کے لیے منہ دوسری طرف کرکے بیٹھی ہیں۔ میری بات سنتے ہی اس آدمی کا رنگ فق ہوگیا اور اس سے کوئی جواب نہ بن پایا۔ اس کی ماں کہنے لگی کوئی بات نہیں اللہ سلامت رکھے میرے میاں کو جب تک وہ ہے مجھے کوئی پرواہ نہیں، شاید میرے بیٹے کو یاد نہیں رہا کہ میں بھی انکے ساتھ سفر کررہی ہوں۔ اس کے بعد باقی ایک گھنٹے کے سفر میں وہاں بالکل خاموشی چھائی رہی اور میں نے اس آدمی کا جھکا سر دوبارہ اٹھتا نہ دیکھا۔
ہم لوگ ماں کی عظمت پر تو بہت باتیں کرتے ہیں اور ماں باپ کا خیال بھی رکھتے ہیں لیکن شادی کے بعد بہت سے مرد حضرات کا رویہ اپنے ماں باپ سے بدل جاتا ہے اور اس کے لیے پہلی ترجیح اسکی بیوی اور بچے ہوجاتے ہیں ۔ والدین کی ساری محبت ، ساری شفقت اور ساری عمر کی ریاضت بھلا دی جاتی ہے۔ ہماری وہ روایات آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں جس میں والدین اپنے آخری وقت تک گھر کے سربراہ رہتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ ابھی بہت سے گھرانے ایسے ہیں جہاں والدین سے انکا مقام نہیں چھینا جاتا ۔ لیکن جیسے جیسے ہم ترقی کی منازل طے کررہے ہیں ویسے ویسے ہمارے ملک میں اولڈ ہاوسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا دی ہے اس شخص کو جو اپنے ماں باپ کی بڑھاپے میں خدمت کرکے جنت نہ کما سکے۔ کتنے بد بخت ہیں وہ لوگ جو اپنی جنت کو خود اپنے ہاتھوں سے اولڈ ہاؤس میں چھوڑ آتے ہیں ۔ اللہ ہمیمں ایسی ترقی سے بچائے
اے اللہ جن کے والدین حیات ہیں ان پر اپنا رحم و کرم فرما اور جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں انکے ساتھ اچھائی والا معاملہ فرما آمین ثمہ
-
ﺟﺐ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮮ ﷲ ! ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻻﺩ ﺁﺩﻡ ﭘﺮ ﺩﺍﺋﯿﮟﺑﺎﺋﯿﮟ , ﺁﮔﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ۔ ﺗﻮﻓﺮﺷﺘﮯ ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻧﮯ ﻓﺮ...
-
*بہترین لباس کے بارے میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے۔ لہذا اے مومنو! تقویٰ اختیار کرو۔ ✨*🌹💐💖